ہمارے بارے میں

 

ہفت روذہ نوائے سوچ کا باقاعدہ آغاز اپریل 2015 میں ہوا۔
نوائے سوچ کے بانی جناب کامران چوہدری جو نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی دنیائے صحافت کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھی اپنی ایک منفرد شخصیت اور الگ پہچان رکھتے ہیں۔بے شک آج وہ ایک entrepreneur کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جنہوں نے اپنی ایک منفرد سوچ اور جذبہ نیک نیتی کے تحت اس اخبار اور ویب سائٹ کا آغاز کیا۔
الحمداللہ۔ نوائے سوچ آج صحافتی دنیا میں بڑی کامیابی و کامرانی سے اپنی منازل طے کر رہاہے۔
ملک نوید احمد (ایڈووکیٹ) نوائے سوچ کے مدیر اعلیٰ ہیں اور معروف صحافی و کالم نگار ماجد امجد ثمر اس ادارے میں بطورِ ایڈیٹر اپنے صحافتی فرائض بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔
نوائے سوچ صحافت کی دنیا میں تیزی سے ابھر کر چھا جانے والا ایک ایسا نام جس نے ملکی و بین الاقوامی
بالخصوص برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں مختصر ترین وقت میں اپناا یک نمایاں اور منفرد مقام حاصل کیا اور اپنی بے باک صحافت کی وجہ سے دنیا بھر میں اسے آج تحسین کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔