عید کے موقع پر ریلوے کے بعد پی آئی اے کا بھی کرایوں میں کمی کا اعلان..مزید جانئے ..؟؟

(سوچ ویب نیوز )

پی آئی اے نے عید کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کے بعد اب پی آئی اے نے بھی اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی ہے اور اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 30 اگست سے  3 ستمبر تک رہے گا اس دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے مسافر خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے۔

Facebook Comments