دھینگا مشتی کے بعد لڑائی جھگڑوں کی پیشگوئی ھم کر چکے،پاکستان مسلم لیگ (ن ) یو -کے فارورڈ بلاک..مزید جانئے ..؟؟

شہبازشریف کو گالیاں دینے والا کھل کر سامنے آگیا ھے : شاکر قریشی فارورڈ بلاک
قائدِمحترم کے بیٹے کو جھوٹ بولتی DD برگیڈ کے چنگل میں بیٹھا دیکھ کر لوگوں میں اچھا تاثر نہی گیا۔ سیف خان
بریڈفورڈ میں پارٹی و حکومت مخالف دھمکی آمیز تقریر کے بعد گھر پر مبینہ حملہ کروا کے سیاسی ھمدردی گھٹیا طریقہ سے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے لوگوں میں نفرت پھیلی۔ اسد بٹ
 
 
(لندن -سوچ ویب نیوز ) فارورڈ بلاک پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی راہنماؤں شاکر قریشی، اسد بٹ، سیف خان اور دیگر نے اپنی مشترکہ پریس ریلیز میں برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی صورتحال پر کہا ہے کہ آج جو کچھ بھی برطانیہ پارٹی میں ھو رھا ھے ھم اس کے بارے میں فارورڈ بلاک کے اعلان اور عدم اعتماد کرنے سے بہت پہلے سے کر رھے ھیں۔ دھینگا مشتی کے بعد لڑائی  جھگڑوں کی پیشگوئی ھم کر چکے اب واضع پیشگوئی کرتے ہیں کہ اگر برطانیہ پارٹی میں موجود چند DDبرگیڈ کے مبینہ مجرم افراد کی *بدمعاش-سیاست* کی روک تھام موجودہ سیٹ اپ کو تحلیل کر کے نا کی گئی تو برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مزکورہ DDبرگیڈ *خون خرابہ* کا باعث بن جائے گی۔
شاکرقریشی کا کہنا ھے کہ شہبازشریف کو گالیاں دینے والا کھل کر سامنے آگیا ھے جس کو اوورسیز ٹاسک فورس کے تحت اپنے ایک جن نما فرنٹ مین جو مبینہ طور پر “کھسرا” کے نام سے مشہور ھے کے ساتھ مل کر لوٹ کھسوٹ کرنے اور جعلسازی کرنے پر میاں شہباز شریف نے کک آؤٹ کر کے ٹاسک فورس ختم کر دی اور افضال بھٹی کو آئنی و قانونی طور پر بنے اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کا چئیرمین تعینات کر دیا۔ اس بات کا شدید رنج موصوف کو آج تک ھے اور جسکی وجہ سے یہ اکثر مغلظات کہتا رہتا ھے۔ جیلسی کی تمام حدیں پھلانگ چکا ھے۔
شاکر قریشی نے مزید کہا ھے کہ ھم فارورڈ بلاک پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ برطانیہ زبیرگل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس امر کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں کہ اس حملے سے غیر ضروری ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولا جائے اور سیاسی رنگ بازی کی جائے۔۔۔۔ اس حملے کا الزام کھلم کھلا افضال بھٹی پر لگانا پارٹی کارکنان کے نزدیک شہبازشریف کے آفس پر الزام ھے جو کہ سراسر زیادتی پارٹی اور قیادت کی رسوائی تصور کیا جا رھا ھے۔
سیف خان کا کہنا ھے کہ باوثوق ذرائعے کے مطابق زبیرگل اپنے مذکورہ فرنٹ مین اورDDبرگیڈ کی مدد سے بہت جلد ایسے الزامات لگانے والا ھے جو یہ ظاھر کریں گے کہ چیف منسٹر شہبازشریف کا آفس کمشنر افضال بھٹی اور اوورسیز پاکستانیز کمشن ناکام ھو چکا ھے۔ یہ الزامات کا تسلسل ھے جو برطانیہ کی پارٹی کی بدنامی ھے۔
سیف خان نے مزید کہا کہ زبیرگل حملہ کیبعد قائدِمحترم کے بیٹے کو جھوٹ بولتی DD برگیڈ کے چنگل میں بیٹھا دیکھ کر لوگوں میں اچھا تاثر نہی گیا۔ قائدین سے کارکنان امید رکھتے ہیں کہ کہ جھوٹ دھونس بدمعاشی کی سیاست کرنے والوں کو پارٹی پر مسلط نا ھونے دیں۔ ھم پارٹی اور قیادت کی بدنامی بند کرنے کی لڑائی لڑ رھے ہیں جو جاری رکھیں گے۔
اسد بٹ کا کہنا ھے کہ  بریڈفورڈ میں نام نہاد پارٹی کی تقسیم اور پارٹی مخالف افراد کو اپنے اعزاز میں دعوت کرنے کے عوض عہدے تقسیم کرنے کے پروگرام میں پارٹی و حکومت مخالف دھمکی آمیز تقریر کے بعد گھر پر عام رائے عامہ کیمطابق مبینہ حملہ کروا کے سیاسی ھمدردی گھٹیا طریقہ سے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے لوگوں میں نفرت پھیلی ھے۔ ھم پارٹی قیادت کو مطلع کرنا چاھتے ھیں کہ زبیر گل بدنامی و رسوائی کے علاوہ اپنی مبینہ کرتوتوں لین دین اور دشمنیوں کی وجہ سے پارٹی اور حکومت کے بند دروازے کھلوانے کیلئے ھر طرح کی دھونس بدمعاشی اور جھوٹ کا سہارا لے گا لیکن ھم فارورڈ بلاک کی نئی کابینہ جلد بنا کر اس DDبرگیڈ کیسامنے سینہ سپر رہیں گے۔چند دن میں میاں نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات فارورڈ بلاک کی حیثیت سے ھو گی تمام حقائق پر بات ھوگی جبکہ تمام اھم پارٹی لیڈرز منسٹریٹر اور اداروں کو تفصیلات مہیا کی جائیں گی تاکہ مبینہ مجرمانہ سرگرمیوں کا اختتام ھو۔ 

Facebook Comments