جعلی ڈگری کیس؛امریکا میں ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدر کو 21 ماہ قید کی سزا..مزید جانئے ..؟؟

نیو یارک:( سوچ ویب نیوز )امریکی عدالت نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں بدنام ایگزیکٹ کمپنی کے نائب صدرعمیر حامد کو 21 ماہ قید کی سزا سنادی۔
امریکی عدالت نے جعلی ڈگریوں پرلوگوں سے کروڑوں کمانے والی کمپنی ایگزیکٹ کے نائب صدر عمیر حامد کو 21 ماہ قید جب کہ 53 لاکھ 3 ہزار 20 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
امریکی استغاثہ کے مطابق عمیر حامد نے امریکا اور دیگرممالک میں جعلی ڈگریوں کے دھندے میں ایگزیکٹ کی مدد کی اور فرضی یونیورسٹیوں اورکالجوں کے نام سے ویب سائٹس رجسٹرڈ کرائیں، ایگزیکٹ کے تحت چلنے والی ویب سائٹس کے ذریعے مختلف کورسز کی مد میں فیسیں بھی لی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضا سے گزر کر سمندر میں جا گرا..مزید جانئے ..؟؟

عمیر حامد نے 2016 میں جعلی ڈگریوں کے اجرا سے حاصل رقم جمع کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولا اور اسی سال انہیں گرفتار کرلیا گیا، 6 اپریل 2017 میں عمیرحامد نے امریکی عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمیرحامد اور ان کی کمپنی نے معصوم لوگوں کو ڈگری کا جھانسا دے کر پیسے کمائے اور انہیں جعلی ڈگریاں تھمادیں۔

Facebook Comments