لندن ؛برطانوی شہزادے کا اپنے صاحبزادے کی تربیت کے لئے کس کا انتخاب .. جانئے ..؟؟

prince3

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے اپنے صاحبزادے پرنس جارج کیلئے ایک ایسی آیا (نینی) کا انتخاب کیا ہے جو نہ صرف مارشل آرٹس کی ماہر ہے بلکہ جیمز بانڈ کی طرح گاڑی بھی چلا سکتی ہیں۔

لندن: (سوچ ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج نے اپنے صاحبزادے پرنس جارج کی نگہداشت، نگرانی اور دیکھ بھال کیلئے ایک فل ٹائم آیا کا انتخاب کیا ہے۔ ماریا ٹریسا ٹیوریون بورالو نامی یہ آیا کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، مارشل آرٹس کی ماہر اور مشہور جاسوسی کردار جیمز بانڈ کی طرح مہارت سے گاڑی چلانے پر عبور رکھتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

امریکی شہری کو ٹیلی وژن کا ریموٹ چرانے پرکتنے سال کی سزا ..جانئے ..؟؟

مسز بورالو 1892ء میں قائم کیے گئے نورلینڈ کالج سے فارغ التحصیل ہیں جہاں کے طلبہ کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انھیں بچوں کی دیکھ بھال اور نگرانی کی تربیت دی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریا ٹریسا کو پرنس جارج کی دیکھ بھال کیلئے تقریبا ً 30 ہزار یورو تنخواہ ادا کی جاتی ہے، جو ایک لاکھ یورو بھی ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments