لندن ؛مسلم لیگ ن یوکے کے صدر زبیر گل کے گھر پر نا معلوم افراد کا حملہ ..مزید جانئے ..؟؟

zubair-gull3

مسلم لیگ برطانیہ کے صدر اور وفاقی کمشنر فار اورسیز پاکستانی زبیر گل پر لندن میں ان کی رہائش گاہ پر دو افراد نے عورت کی مدد سے قاتلانہ حملہ کیا۔ دنیا نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

لندن: (سوچ ویب نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن یوکے کے صدر اور فیڈرل کمشنر فار اوور سیز پاکستانیز زبیر گل کے گھر پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں زبیر گل شدید زخمی ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

لندن ؛DD برگیڈ نے برطانیہ میں اندھادھند پارٹی کے عہدے تقسیم کرنا شروع کردیئے ،شاکر قریشی ..مزید جانئے ..؟؟

انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکارف پہنے عورت نے دروازے پر دستک دی۔ زبیر گل نے دروازہ کھولا تو اسی اثنا میں دروازے کی اوٹ میں چھپے دو نوجوانوں نے گھر کے اندر گھس کر ان پر حملہ کر دیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ زبیر گل کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس نے انکوائری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سارے معاملات کے پیچھے جو ہاتھ ملوث ہیں ان کا علم ہے، وقت آنے پر بتاؤں گا۔

 

 

Facebook Comments