نیویارک ؛ایسی نوکری جس سے لاکھوں روپے ملیں صرف گھومنے پر ..جانئے ..؟؟

ship
نیویارک(سوچ ویب نیوز ) اگر آپ ایک ایسی نوکری کی تلاش میں ہیں جس میں آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے، کوئی کام بھی نہ کرنا ہو اور تنخواہ لاکھوں میں ہو، تو جلدی سے درخواست دے ڈالیے، یہ نوکری آپ ہی کے لیے ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی رائل کیریبین انٹرنیشنل کو ایک ”پروفیشنل چھٹیاں منانے والا شخص“ چاہیے جس کے لیے انہوں نے لوگوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔منتخب ہونے والے شخص کو کمپنی گرمیوں میں انٹرن شپ پر تین ہفتے کے لیے مختلف بحری جہازوں پر مختلف ممالک کے سفر پر بھیجے گی۔ اس دوران روزانہ مختلف مناظر کی تین تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرنی ہوں گی۔اس خبر کو بھی پڑھیں ؛کینیڈا ؛خاتون نے خواب میں دیکھنے والے لاٹری نمبر پر کتنے لا کھ ڈالر جیت لئے، جانئے ..؟؟

رپورٹ کے مطابق کمپنی اس نوکری کے لیے منتخب شخص کو سالانہ 52ہزار پاﺅنڈ(تقریباً80لاکھ روپے)کے تناسب سے تنخواہ دے گی۔ یعنی آپ اس تین ہفتے کی نوکری میں کمپنی کے خرچ پر کئی ممالک کی سیر بھی کر لیں گے اور لاکھوں روپے بھی کما لیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ”سفر کے دوران جب بھی جہاز کسی ساحل سمندر پر رکے گا، اس شخص کو وہاں مختلف مناظر کی تصاویر بنا کر روزانہ 3تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کرنی ہوں گی۔ ہمیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو اس سفر کی یادیں بہترین انداز میںمحفوظ کر سکے۔ “کمپنی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے ہی درخواستیں وصول کر رہی ہے۔

Facebook Comments