نوائے سوچ اخبار کی پالیسی ایک شفاف ، مثبت،غیر جانبدار ، آزاد اور بے باک صحافت ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا اہم مقصد اپنے پیارے وطن پاکستان کے مثبت تشخص کو نہ صرف برطانیہ بلکہ عالمی سطح پر روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ ایک مہذب انداز میں خامیوں اور منفی اقدار کو طشت ازبام کرنا ہے ۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ رائے عامہ کو سچائی اور حقائق سے باخبر کرنا اور ان تک معلومات کی فراہمی کوئی انتہائی آسان اور منافع بخش کاروبار نہیں بلکہ یہ ایک سماجی اور فکری جدوجہد ہے اور ہمارا بھی ایک یہ مشن ہے کہ ہم ہمیشہ لکھیں گے وہی جسے سچ سمجھیں گے ۔

ہم دعویٰ نہیں کرتے لیکن یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا نصب العین مثبت صحافت کے چراغ جلانا ہے تاکہ آنیوالی نسلوں کے لئے بھی ہماری یہ کاوش ایک مشعلِ راہ کی حیثیت رکھے ۔ ہماری اپنے پیارے محترم قارئین سے گزارش ہے کہ ہمارے اس مقصد میں کامیابی کے لئے ہمارے حق میں دعا کیجئے ۔ شکریہ !