کوئٹہ: تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں برآمد..مزید جانئے ..؟؟

جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت بدر منیر، عثمان قادر اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تربت: (سوچ ویب نیوز ) تربت کے علاقے تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تین روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں:تربت میں 15 افراد اغوا کے بعد قتل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت بدر منیر، عثمان قادر اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے، عثمان قادر کا تعلق گجرات کے علاقے ملک پور کلاں، دانش کا رسول پور اور بدر منیر کا تعلق کسوکی سے تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

چیرمین نیب کا پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم..مزید جانئے ..؟؟

دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 15 افراد کو قتل کرنے والا دہشتگرد ہلاک لیویز اورایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لیویز اور ایف سی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تین روز کے دوران تربت سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی، 15 نومبر کو بھی تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔ واضح رہے چند روز قبل بھی ایران کے راستے خلیجی ممالک جانے کے خواہشمند 15 افراد اغوا کے بعد قتل، لاشیں تربت کے پہاڑوں سے برآمد ہوئیں، تمام کا تعلق پنجاب سے تھا۔

Facebook Comments