روس ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنگ میں ملوث ہوسکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ ..مزید جانئے ..؟؟

(سوچ ویب نیوز ): 

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنگ میں ملوث ہوسکتا ہے تاہم میری روس کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

بھا رتی فوجی کے بعد پولیس اہلکار نے بھی مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑدیا..مزید جانئے ..؟؟

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے دوران ممکن ہے کہ ہیکنگ میں روس کا ہاتھ ہو لیکن یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ امریکا کے کسی بھی ادارے، تنظیم اور شہری کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں، صرف چین نے اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ اکاؤنٹس ہیک کئے لیکن اس بات کو ماننا ہوگا کہ روس امریکا کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ ان کی روس کے ساتھ کوئی ڈیل ہوچکی ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر روسی صدر ولادی میر پیوتن انہیں پسند کرتے ہیں تو فائدہ مند ہے۔

Facebook Comments