اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کا سعودیہ عرب کا دورہ..مزید جانئے ..؟؟

ریاض : (سوچ ویب نیوز )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اکیس نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت رواں ماہ سعودیہ عرب کا اہم دورہ کرے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر کابینہ کے ہمراہ سعودیہ عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم خاقان اکیس نومبر کو سعودیہ عرب جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن 24 گھنٹے کیلئے موخر..مزید جانئے ..؟؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودیہ عرب جائیں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک اس دورے کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments