خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے: آرمی چیف..مزید جانئے ..؟؟

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشرقی سرحد پر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ آرمی چیف نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز کے موثر جواب پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی: (سوچ ویب نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے راولپنڈی کور کا دورہ کیا جہاں پر انہیں لائن آف کنٹرول اور لائن آف ایکچوئل کانٹیکٹ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

تربت میں 15 افراد کو قتل کرنے والا دہشتگرد ہلاک..مزید جانئے ..؟؟

سپہ سالار کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز کے موثر جواب پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحد پر خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

Facebook Comments