امریکا: 12خطرناک قیدی مکھن کی مدد سے جیل سے فرار..مزید جانئے ..؟؟

امریکی ریاست الاباما میں خطرناک جرائم میں ملوث 12 قیدی مکھن کی مدد سے جیل سے فرار ہوگئے ۔

واشنگٹن (سوچ ویب نیوز )والکر کاؤنٹی کی پولیس کے سربراہ جم انڈر ووڈ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قیدی صرف مکھن کی مدد سے جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل جیل میں نیا گارڈ تعینات ہوا قیدیوں نے اپنی بیرک پر لکھا نمبر تبدیل کرکے اس پر باہر کھلنے والے دروازے کا نمبر لکھ دیا۔اس کے بعد ایک قیدی نے کنٹرول روم میں موجود نئے گارڈ سے کہا کہ دروازہ کھولو مجھے واپس اپنی بیرک میں جانا ہے ، حالانکہ اس وقت وہ اپنی بیرک کے اندر ہی کھڑا تھا، نیا گارڈ چونکہ قیدیوں سے ناواقف تھا اس لیے جھانسے میں آگیا اور اس نے نادانستہ طور پر بیرک کا دروازہ کھول دیا جسکے نتیجے میں قیدی بیرک سے باہر نکل گئے لیکن جیل کے مرکزی دروازے سے باہر نکلنے کا مرحلہ ابھی باقی تھا،

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

دوردراز قصبے میں عمران خان کی آمد کا سبب کیا؟..مزید جانئے ..؟؟

سب سے پہلے انہوں نے قیدیوں والا لباس اتارا اور پھر خاردار تاروں پر کمبل ڈال کر دیوار پھلانگتے ہوئے باہر نکل گئے ۔ کاؤنٹی پولیس سربراہ نے بتایا کہ اس تمام کام میں قیدیوں کو صرف 10 منٹ لگے تاہم قیدیوں کے فرار کا پتا چلتے ہی پولیس فوراً حرکت میں آئی اور 8 گھنٹے کے اندر اندر سب کو دوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔ جیل سے باہر نکلنے کے بعد زیادہ تر قیدی اکٹھے ہی رہے جس کی وجہ سے انہیں پکڑنے میں آسانی رہی۔

Facebook Comments