کینیڈا ؛خاتون نے خواب میں دیکھنے والے لاٹری نمبر پر کتنے لا کھ ڈالر جیت لئے، جانئے ..؟؟

lottery

(سوچ ویب نیوز ): 

کینیڈا کی رہائشی اولگا بینو نے 53 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے جس کا نمبر انہوں نے 27 سال پہلے خواب میں دیکھا تھا۔اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ نمبر انہیں 1989 میں خواب میں نظر آیا اور ان کے ذہن سے چپک کر رہ گیا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی ’’دی اٹلانٹک لاٹری‘‘ میں ہر بار اسی نمبر کا ٹکٹ خریدنا شروع کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛

جدہ ؛مسافر کی آنتوں میں چھپائے گئے ہیروئن کے 90 کیپسولز برآمد ..مزید جانئے ..؟؟

اس دوران وہ خود بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں اور ان کے شوہر کو گھر تک فروخت کرنا پڑا لیکن اولگا نے اٹلانٹک لاٹری میں اسی نمبر کے ٹکٹ ہر مرتبہ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخرکار 27 سال بعد ان کی قسمت مہربان ہو ہی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کی انعامی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کے لئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی اور پھر ڈزنی ورلڈ گھومنے جائیں گی۔

Facebook Comments